وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، سبزہ زار سے اغواء ہونیوالی بچی بازیاب



انچارج انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے رابعہ کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو بچی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا
بچی کے اغواء کا مقدمہ اس کے بھائی نے تھانہ سبزہ زار میں درج کروایا تھا، انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار،
بچی کو اس کے والدین نے مزدوری کے لیے کام پر رکھوایا تھا، انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار،
بچی رابعہ نے مالکان کے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی،
رابعہ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیا، انچارج عمر فاروق
بچی کو بحفاظت تلاش کرنے پر والدین نے انویسٹی گیشن پولیس کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا،
عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس دن رات کوشاں ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان



