
لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب
بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے خلاف سی سی ڈی کا کامیابی سے آپریشن جاری ہے سی سی ڈی سپیشل آپریشن سیل نے متحد عرب امارات سے پانچ مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان سی سی ڈی کو قتل اورمالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے،سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر یو اے ای سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہےگرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمہ میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری محمد جمیل شامل ہےنارووال پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب گل باز خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہےفیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد الیاس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے گرفتار اشتہاری نوید ڈار لاہور پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب تھافیصل آباد پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب شہزام خورشید کو بھی یو اے ای سے گرفتار کیا گیا ہےسی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لیکر آج لاہور پہنچنے گی۔بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان میں جرائم کرنے یا کروائے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی پاکستان میں جرائم کر کے بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔




