اہم خبریںپنجاب پولیس

بادشاہی مسجد میں محرم الحرام میں قیام امن کیلئے وحدت امت کانفرنس کا انعقاد

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
بادشاہی مسجد میں محرم الحرام میں قیام امن کیلئے وحدت امت کانفرنس کا انعقاد
تمام مکاتب فکر کے علماء نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام،بین المسالک ہم آہنگی و رواداری کے فروغ پر زور دیا
فرقہ ورانہ ہم آہنگی، اتحاد اور امن عامہ کیلئے علماء کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔سی سی پی او لاہور
علماء کرام قومی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔بلال صدیق کمیانہ
وحدت امت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دینا ہے۔مولانا عبدالخبیر آذاد
لاہور،12 جولائی:…… محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے بادشاہی مسجد میں وحدت امت کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آذاد، رہنمامجلس علمائے پاکستان مفتی مبشر احمد نظامی، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، شعیہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ کاظم رضا نقوی،صدراہلسنت امن کمیٹی علامہ سید عاشق حسین شاہ، صوبائی خطیب اوقاف پنجاب مفتی فتح محمد راشدی، صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور نعیم بادشاہ، سید غلام حسین شاہ جمالی سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و دینی شخصیات نے شرکت کی۔تمام مکاتب فکر کے علماء نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام،بین المسالک ہم آہنگی و رواداری کے فروغ پر زور دیا۔
سی سی پی او لاہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فرقوں کے مذہبی رہنماؤں کو ایک چھت تلے اکھٹا کرنے سے بین مسالک ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ علماء کرام سے مسلسل رابطے میں ہیں،محرم الحرام کے حوالے سے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے محکمہ داخلہ کے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی، اتحاد اور امن عامہ کیلئے علماء کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔علماء کرام قومی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آذاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحدت امت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دینا ہے۔تقریب سے ڈی آئی جی(آپریشنز) فیصل کامران اور دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے شرکاء نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
*****

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button