اہم خبریںپنجاب پولیس

لاہور تھانہ نصیر آباد پولیس کی بروقت کاروائی رکشہ سے 140 لیٹر دیسی شراب برآمد

محمد بلال(کرائم رپورٹر سے

لاہور : تھانہ نصیر آباد پولیس کی بروقت کاروائی رکشہ سے 140 لیٹر دیسی شراب برآمد تفصیلات کے مطابق
تھانہ نصیرآباد پولیس کے ایس ایچ او ملک طیب اعوان کو اطلاع ملی کے رکشے میں دیسی شراب کی بہت بڑی مقدار لاہور سپلائی کی جا رہی ہے.

جس پر ایس ایچ او نے فیصل ریاض ایس آئی کے ہمراہ پولیس نفری کو کٹ گلاب دیوی پر ناکہ لگا کر نگرانی شروع کی تو رکشہ ایل ای یو 338 پولیس کو دیکھ کر مڑنے لگا .
پولیس پارٹی نے گھیرا ڈال کر قابو کر کے ڈرائیور کو گرفتار کیا.

جس کی شناخت سلیمان بٹ مسیح کے نام سے ہوئی رکشے میں چھ گیلن دیسی شراب.

جو کہ 140 لیٹر بنتی ہے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفتسں شروع کر دی.

ایس ایچ او ملک طیب اعوان نے سپر سیون اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ وزیراعلی مریم نواز اور ائی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق میں اپنے علاقہ نصیرآباد سے منشیات کی لعنت کو ختم کر کے ہی دم لوں گا .
میں نے اپنے علاقے میں تمام منشیات فروشوں کی لسٹ تیار کر لی ہے بہت جلد گرفتاریاں شروع ہوں گی اور پورے علاقے کو منشیات سے پاک کر دوں گا.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button