اہم خبریںکاروبار

آئی ایم ایف رپورٹ میں جو تشخیص کیا گیا ہے اس کو حل کیا جائےگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف رپورٹ میں جو تشخیص کیا گیا ہے ان تمام نکات کو حل کیا جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں کچھ تشخیص کیا گیا ہے اور کچھ خلا کی نشاندہی کی گئی ہے ، آئی ایم ایف کے ان تمام نکات کو حل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کچھ نکات ہیں جو حل طلب ہیں ، ان پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس ہونے جارہا ہے ، اس کے فیصلوں سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ کیسے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوگا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button