اہم خبریںپنجاب پولیس

ڈی آئی جی عمران کشور کی آرگنائزڈکرائم ہیڈکوارٹر ٹاؤن شپ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو،

ڈی آئی جی عمران کشور کی آرگنائزڈکرائم ہیڈکوارٹر ٹاؤن شپ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو،

منشیات سیل نارتھ لاہور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی منشیات سمگل کرنے والے گروہ کو کرفتار کر لیا

ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیےگئے،

ملزمان کاسرغنہ محمد اشفاق، شاہین علی، ہارون عزیز، خرم بٹ، کاشف بٹ، ارشد علی، محمد جہانگیر، عامر، عبدالاحد، معظم علی، ناصر احمد، اور غیر ملکی باشندے حبیب ولد ڈیوس، ایلو چیکولوئس اور زوبے ولد جتن گرفتار،

ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس، افیون، ہیروئن اور آئس برآمد،

16 ملکی باشندے اور 5 نائجیرئن باشندے منشیات سپلائی کرنے کیلئے فوڈ پانڈا اور دیگر کورئیر سروسز کا استعمال کرتے تھے،

ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے مختلف کالج یونیورسٹیوں اور پوش ایریا میں منشیات سپلائی کرتے تھے مزید تفتیش جاری،

منشیات فروشی کا ٹھکانہ جیل ہے منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیاجائے،

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس،سی سی ٹی وی فورٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی

ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button