کاروبار
بینکوں نے ۔ دس۔ بیس ۔پچاس کی کرنسی والے نوٹ لینے گریزاں

رپورٹ : علی ندیم
متعدد نجی بینکوں نے ۔دس۔بیس ۔پچاس کی کرنسی والے نوٹ لینے سے گریزاں ۔ دوکانداروں کے پاس چھوٹی کرنسی جمع ہونے لگ پڑی ۔دوکاندار پریشان ۔گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ظفروال میں نجی بینکوں کے عملہ نے چھوٹی کرنسی کی ٹرانزیکشن پر خود ساختہ پابندی لگا دی۔عمران حسن ‘ نصیب بھٹی ؛ اعجاز احمد ‘ رانا وحید سمیت دیگر تاجر برادری نے گورنر اسٹیٹ بنک اور وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ چھوٹے دوکانداروں کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور نجی بینکوں کی خود ساختہ پالیسوں پر نوٹس لے کر اس پریشانی سے تاجر برادری کو نجات دلائی جائے.




