سی سی پی اولاہورکی ہدایت پر 44افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی اولاہورکی ہدایت پر 44افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا
رانا طاہر رحمان کی بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو شاباش، آئندہ بھی محنت سے کام کرنے کی تلقین
امید ہے کہ بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکار آئندہ بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ایس ایس پی ڈسپلن
بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے۔ سربراہ لاہور پولیس
محنتی،ایماندار اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔بلال صدیق کمیانہ
انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کا اظہار تشکر، مزید بہتر کارکردگی کے عزم کا اعادہ
لاہور،12جولائی: سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی ڈسپلن رانا طاہر رحمان نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار اداکرنے والے سب انسپکٹر غلام نبی،اسسٹنٹ نوید رضا،اے ایس آئی سہیل،ہیڈ کانسٹیبل عرفان احمد، کانسٹیبل حماد انجم، سینئرکلرک احسن رضا،نائب قاصد محمد علی،سمیت44افسران و اہلکاروں کوتعریفی اسناد سے نوازا۔ایس ایس پی ڈسپلن رانا طاہر رحمان نے بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور آئندہ بھی محنت سے کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکار عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے لائیں۔
سی سی پی او لاہورنے کہا کہ بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پزیرائی کا مقصد پولیس ملازمین کی مزید بہتر کارکردگی کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا محکمانہ اعتراف صحت مند مقابلے کے رحجان کو فروغ دینے کا سبب بنتا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کے حامل افسران واہلکار پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنتی،ایماندار اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں نے مزید بہتر کارکردگی کے عزم کا اعادہ کیا۔
٭٭٭٭





