
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا ترک نَخباؤر (Derya Türk-Nachbaur) نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ مریم نواز نے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤرکا پر تپاک و پر خلوص خیرمقدم کیا-ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون،وویمن ایمپاورمنٹ، تعلیم، یوتھ ایکچینج پروگرام،ماحولیات اور کلین انرجی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا – جرمنی کی فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی 100 ویں سالگرہ پر مبارکباددی اورپاکستان میں 35 سالہ خدمات کو سراہا-



