پولیس وردیوں میں وارداتیں کرنیوالا ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار


سٹی رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے پولیس وردیوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے 3ملزمان کو گرفتار کیا،
پیشہ ور گرفتار ملزمان میں سرغنہ ابو بکر اور اس کے ساتھی علی اور طارق شامل
ملزم ابو بکر نے دوران واردات ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے گھر سے پولیس وردیاں اور پسٹل چوری کیے تھے، انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ
ملزمان سے پولیس وردیاں، 6لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور پسٹلز برآمد، انچارج قمر ساجد
ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، قمر ساجد
ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات ٹریس، انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن صدر مستنصر عطا باجوہ
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے رائیونڈ سٹی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،



