پاکستان
انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد کی بڑی کارووائی


انچارج انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد توقیر جاوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3سگی بہنوں کو 24گھنٹوں میں تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا،
بچیوں کی والدہ نے تھانہ سمن آباد میں بچیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، انچارج انویسٹی گیشن پولیس ،
18سالہ کائنات، 16سالہ وجیہہ،اور12سالہ نورفاطمہ والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلی گئیں تھیں،انچارج توقیر جاوید،
بچیوں کو ہیومین انٹیلیجنس اور سی سی ٹی وی کیمرون کی مددسے تلاش کیا گیا، انچارج انویسٹی گیشن پولیس،
بچیوں کی بروقت تلاش پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا،
عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،



