پنجاب پولیس

بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب لاہور

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
لاہور 08مارچ:……کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہورپولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین محکمے کا فخر ہیں -ان خواتین نے قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ امن عامہ کے قیام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے-
یہ بات انہوں نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس میں ڈیوٹی انجام دینے والے خواتین نے شبانہ روز محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی سیفٹی کیلئے”نیور اگین“ ایپ متعارف کروائی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ وویمن سیفٹی ایپ،ہیلپ لائن 1242اوراینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کے ذریعے خواتین کا موثر تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭
فرحان علی شیخ/آصف
ہینڈ آؤٹ نمبر319
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت اقبال ٹاؤن اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس
بلال صدیق کمیانہ کاسٹی ڈویژن کی جانب سے موثر کرائم کنٹرول اوراچھی پرفارمنس پراظہارِ اطمینان
بہتر کارکردگی پر ایس ایچ اوزلاری اڈا، نیوانارکلی، بادامی باغ اور گوالمنڈی کو شاباش
سپر وائزری افسران اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائیں، کھلی کچہریوں میں عوام کو موقع پر ریلیف فراہم کیا جائے۔سی سی پی اولاہور
پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں تک رمضان پیکج کی محفوظ ترسیل کویقینی بنایا جارہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور08مارچ:……کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت سی سی پی او آفس میں اقبال ٹاؤن اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے سٹی ڈویژن کی جانب سے موثر کرائم کنٹرول اوراچھی پرفارمنس پراطمینان کا اظہار کیااوربہتر کارکردگی پر ایس ایچ اوزلاری اڈا، نیوانارکلی، بادامی باغ اور گوالمنڈی کو شاباش دی۔سی سی پی او نے سپر وائزری افسران کو اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں میں عوام کو موقع پر ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر ڈی ایس پی خود کرائم سین پر پہنچیں اورتحقیقات اور کارروائی یقینی بنائیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ والے علاقوں میں کومنگ آپریشن بھی کروائے جائیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کرائم کنٹرول کیلئے سفید پارچات میں ڈیکائے آپریشنز کرنے اور حکومت کی جانب سے شہریوں تک رمضان پیکج کی محفوظ ترسیل کویقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، اقبال ٹاؤن اور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوزاور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button