پنجاب پولیس

پیشہ ور متحرک فاجا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مزنگ خالد فاروق کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی،

پیشہ ور متحرک فاجا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فہد عرف فاجا اور اس کے ساتھی فیضان، مبین اور سلیمان شامل

ملزمان سے شہریوں سےچھینےگئے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، انچارج انویسٹی گیشن،

ملزمان گلیلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے، انچارج خالد فاروق،

ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،انچارج انویسٹی گیشن،

ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن بابر جاوید جوئیہ،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button