سید بدر سعید ممبر گورننگ باڈی 2025 لاہور پریس کلب

سید بدر سعید
لاہور پریس کلب الیکشن میں میرا گورننگ باڈی کی 9 سیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر آنا دراصل آپ سب کی جیت ہے ۔ جن ساتھیوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور ساتھ دیا ان کا شکر گزار ہوں اور جنہوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔
میرے جو ساتھی الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکے ان سے گزارش ہے کہ آپ "الیکشن ہارے ہیں ، کلب نہیں ہارے”
اس لیے پہلے دن سے ہی کلب اور ممبران کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے۔ آپ میرے دست و بازو ہیں ۔ میری راہنمائی کریں۔ پریس کلب ہم سب کا دوسرا گھر ہے جس کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے تو مزید بہتری آئے گی ۔ ہماری روایت ہے کہ گروپس کی سیاست دسمبر کے مہینے میں ہی ہوتی ہے ۔
یکم جنوری سےکوئی گروپ نہیں بلکہ پریس کلب کی ایک منتخب باڈی ہے جو کمیونٹی کی خدمت کے لیے منتخب ہوئی ہے اور پریس کلب میں تمام ممبران کی عزت و احترام یکساں ہے ۔
ان محبتوں اور اعتماد پر ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ
سید بدر سعید
ممبر گورننگ باڈی 2025
لاہور پریس کلب
لاہور پریس کلب کے انتخابات میں ارشد انصاری13ویں بارصدر جبکہ زاہد عابد سیکرٹری منتخب



