لاہور پریس کلبپنجاب پولیس

سینئر کرائم رپورٹر علی مرزا سے ٹریفک پولیس کانسٹیبل حمزہ کی پولیس افسران کی موجودگی میں ان کے سامنے شدید بدتمیزی اور ہاتھا پائی کرنے کی

مذمتی بیان

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ،فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور رنگ کے سینئر کرائم رپورٹر علی مرزا سے ٹریفک پولیس کانسٹیبل حمزہ کی اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پولیس افسران کی موجودگی میں ان کے سامنے شدید بدتمیزی اور ہاتھا پائی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے مذمتی بیان میں کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شریف شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرنا عام ہوگیا ہے

اور روزانہ کی بنیاد پر شریف شہریوں سے بدسلوکی کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر ارشد انصاری نے سی ٹی او اطہر وحید سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف فی الفور محکمانہ کارروائی کریں اور ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کریں کہ وہ تمام شہریوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور بدتمیزی سے پرہیز کریں۔ انھوں نے کہا کہ اگر آئندہ کسی صحافی سے سڑک پر بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوئی تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔
زاہد عابد
جنرل سیکرٹری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button