06 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار(پریس کانفرنس)ایس پی بلال احمد


لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی اپنے دفتر مسلم ٹاؤن میں پریس کانفرنس
سبزہ زار پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی
06 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
سبزہ زار کی حدود میں فارمیسی میں واردات کرنے والا ریکارڈیافتہ 06 رکنی گینگ گرفتار
23 دسمبر 2024 کو فارمیسی میں 06 مسلح افراد نے واردات کی
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ڈی پی او سبزہ زار عامر ملک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی
ایس ایچ او سبزہ زار محمد امجد ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا
ریکارڈ یافتہ گینگ کو چند روز میں ہیومن انٹیلیجنس۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا
06 ملزمان سرغنہ بلال عرف بالی۔وقار عرف قاری۔فاروق۔ندیم۔ارشد۔وسیم گرفتار ہونے والوں میں شامل۔ایس پی بلال احمد
ملزمان ڈکیتی۔رابری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ لاہور سمیت باقی اضلاع میں بھی وارداتیں کرتے تھے۔ایس پی اقبال ٹاؤن
ملزمان کے قبضہ سے 05 پستول و گولیاں۔موٹرسائیکل۔06 موبائل فونز۔01 لاکھ روپے نقدی برآمد۔ایس پی بلال احمد
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سبزہ زار پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد کا اعلان



