پنجاب پولیس

این آئی یو لاہور نے گزشتہ 8ماہ میں منشیات کے 1568 مقدمات چالان کرکے 1460ملزمان کو جیل بھیجوایا

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
این آئی یو لاہور نے گزشتہ 8ماہ میں منشیات کے 1568 مقدمات چالان کرکے 1460ملزمان کو جیل بھیجوایا

جورڈن گینگ سمیت متعدد خطرناک گینگز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی

این آئی یو نے گزشتہ 8ماہ میں کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر کے1573 مقدمات درج کئے

این آئی یو نے رواں سال 2024 کے 8 ماہ میں 159 کلو ہیروئین، 1000 کلو چرس،107 کلو افیون، 58 کلو بھنگ ،44 کلوآئیس برآمد کر ملزمان گرفتار کیےگئے

اسی طرح 7 کلو کوکین 5کلو ویڈاور11کلو ڈانسنگ پلز برآمد کیں

منشیات کے خلاف جنگ میں اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے، ہر شہری اس مقصد میں فعال طور پر حصہ لے ڈی آئی جی عمران کشور،

نوجوان نسل بالخصوص طلبا و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین، عزیز و اقارب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عمران کشور،

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں جاری رہیں گی ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button