سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس
عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے، ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ
کرپشن میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کا سپیشل آڈٹ سسٹم / انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے تحت کڑا احتساب ہو گا۔سی سی پی او لاہور
ڈویژنل ایس پیز اپنی سپرویژن اور کمانڈ بہتر بنائیں، ایس ڈی پی اوز فیلڈ ورکنگ کے مطابق پولیس ریڈز کی خود نگرانی کریں۔بلال صدیق کمیانہ
سی سی پی اوکا آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی طرف سے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث گینگ پکڑنے پر اظہار اطمینان، منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
کرائم کنٹرول، انصاف کی فراہمی اور لاء اینڈ آرڈر اہم مشن ہے، ہرافسر وجوان کرائم کنٹرول پر فوکس کرتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنائے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور16اپریل: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کا سپیشل آڈٹ سسٹم اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے تحت کڑا احتساب ہو گا۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اپنی سپرویژن اور کمانڈ بہتر بنائیں اورایس ڈی پی اوز فیلڈ ورکنگ اور قانون کے مطابق پولیس ریڈز کی نگرانی کریں۔انہوں نے کوارڈینیشن بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے لاہور پولیس کے مختلف ونگز مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے۔
سی سی پی او لاہورنے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی طرف سے منشیا ت سمگلنگ میں ملوث گینگ پکڑنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں اور اشتہاریوں کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ ریکوری یقینی بنائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرائم کنٹرول، انصاف کی فراہمی اور لاء اینڈ آرڈر پر کنٹرول قائم رکھنا اہم مشن ہے۔
ڈی آئی جی(آپریشنز)سیدعلی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن) نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭٭





