ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی یونیورسٹی کی طالبات کو بریفننگ،

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی طالبات کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں انٹرن شپ پروگرام
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی یونیورسٹی کی طالبات کو بریفننگ،
طلباء نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر محمد یوسف کی زیرِ نگرانی ایک ماہ کا فرانزک کورس مکمل کیا،
سٹوڈنٹس میں ضحیٰ فیصل، عزیز فاطمہ، معظمہ اشرف، اریبہ سلیم، نویرہ بابر اور بسمہ عامر شامل
رحیم یارخان سے آئی ہوئی تمام سٹوڈنٹس نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں اپنی انٹرن شپ مکمل کی،
طالبات کو ڈیڈ ہاؤس، فنگر پرنٹ، کرائم سین سمیت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کی مختلف برانچز کا وزٹ بھی کروایا گیا،
سٹوڈنٹس کو جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا مکمل طریقہ سکھایا گیا،
شواہد کی روشنی میں تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری بارے بتایا گیا،
ایسے کورسز سے نئی نسل کو پولیس ورک کو سمجھنے میں مدد ملے گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
یہ پروگرام طالبات کو آگاہی کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی میں بھی مدد گار ثابت ہو گا، ایس ایس پی محمد نوید
ماڈرن انویسٹی گیشن میں کرائم سین اور فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
طالبات کو کسی بھی وقوعہ سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ایس ایس پی محمد نوید
کورس کے اختتام پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے،
*****
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑی کامیابی




