پنجاب پولیس

سی سی پی اوسے20ویں مینز نیشنل کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئین شپ 2024ء میں میڈلز جتنے والے پولیس کھلاڑیوں کی ملاقات

CCPO Lahore

سی سی پی او کی محکمے کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد، تعریفی اسناداورکیش انعام کا اعلان
محکمہ پولیس کے سپورٹس پلیئرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، لاہور پولیس سپورٹس پلیئرز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔بلال صدیق کمیانہ
صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا فروغ اہم ہے، محکمہ پولیس میں سپورٹس کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہور
لاہور13مارچ: کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ سے20ویں مینز نیشنل کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئین شپ 2024ء میں میڈلز جتنے والے پولیس کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ ہیڈ کانسٹیبل مجید حسین اور کانسٹیبل محمد رضوان نے گولڈ میڈلز جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمود، کانسٹیبل شکیل خالد اور کانسٹیبل زبیر منظور نے سلور میڈلز حاصل کئے۔سی سی پی او نے گولڈاور سلور میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے تعریفی اسناداورکیش انعام کا اعلان کیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20ویں مینز نیشنل کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئین شپ میں لاہور پولیس کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے سپورٹس پلیئرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور لاہور پولیس سپورٹس پلیئرز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔انہوں نے محکمہ پولیس کے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تمام دستیاب وسائل مہیا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہاکہ لاہور پولیس کے کھلاڑیو ں کی فتوحات نے محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سپورٹس کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کا فروغ اہم ہے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے میں سپورٹس مین سپرٹ اور سماجی برداشت پروان چڑھاتی ہیں۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button