پنجاب پولیس

غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران پر اظہارِ ناراضگی

CCPO Lahore

لاہور

[کرائم رپورٹر]

لاہور10مارچ:……کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت سی سی پی او آفس میں انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔سی سی پی او لاہورنے ڈویژنل ایس پیز کوزیرِتفتیش مقدمات جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہورنے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سائل خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تھانے آنے والی خواتین سے عزت و احترام اور شائستگی سے پیش آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیزسائل خواتین کی درخواستوں پر پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔سی سی پی او لاہورنے ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)کو زیر تفتیش مقدمات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل افسران کی کارکردگی باقاعدگی سے مانیٹر کی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثراستعمال سے مجرمان کے قلع قمع کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرز کابروقت اندراج،میرٹ پر تفتیش اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی پولیس کا اہم فریضہ ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ حصول ِانصاف میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انویسٹی گیشن ونگ کے افسران واہلکار جدید فارنزک سائنس اور روایتی مہارت سے کیسز کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ موثر تفتیش سے ملزمان کوقرار واقعی سزائیں دلوانا ہی جرائم کنٹرول کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس پیز (انوسٹی گیشن) اور انچارجز(ایس ایس آئی او یو)اجلاس میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button