پنجاب پولیس

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور پولیس کا رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور پولیس کا رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
رواں ماہ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں 266مقد مات درج،702ملزمان گرفتار
ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی دستیابی میں بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور
لاہور25مارچ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس کا رمضان المبارک میں شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس ضمن میں رواں ماہ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 266مقد مات درج کر کے 702 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں ناجائز منافع خوری کے127ملزمان، کینٹ ڈویژن میں 159، سول لائنزڈویژن میں 94، صدرڈویژن میں 76، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 66اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 180ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے،جس کے تحت شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی دستیابی میں انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

Back to top button