اہم خبریںپنجاب پولیس

اطہر وحید انہی خوبصورت افسران میں سرِفہرست ہیں

تحریرواہتمام (حاجی آصف)

گفتگو کا انداز لہجے اور رویے ہماری شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں اطہر وحید انہی خوبصورت افسران میں سرِفہرست ہیں
ڈی آئی جی اطہر وحید بطور چیف ٹریفک آفیسر لاہور آئے ہیں ماضی ریکارڈ کے مطابق عوام دوست افسران میں انکا شمار ہوتا ہے مسکراتی علم دوست شخصیت ہیں

بطور سی ٹی او چارج سنبھالتے ہی نرمی محبت شفقت سے پیش آنے کیلئے ماتحت افسران کو پیغام جاری کیا ہے

مختصر سا جائزہ لیا جائے تو یہ جہاں، جہاں تعینات رہے ہیں تفصیلات پیش ہیں

ڈی آئی جی اطہر وحید کا تعلق 30ویں کامن سے ہے

2003 میں بطور اے ایس پی پولیس سروسز آف پاکستان جوائن کیا

اطہر وحید بطور اے ایس پی ایبٹ آباد، اے ایس پی کوہاٹ، ایس ڈی پی او بھکر تعینات رہے

اطہر وحید نے ایس پی سول لائنز و صدر ڈویژن گوجرانوالہ، ایس پی جڑانوالہ فرائض سرانجام دئیے

اطہر وحید ایس پی موبائلز لاہور، ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور ایس پی آپریشنز صدر و ماڈل ٹاون تعینات رہے

اطہر وحید سیکٹر کمانڈر این-فائیو،کمانڈنٹ کالج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس بھی تعینات رہے

اطہر وحید نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم بھی فرائض سرانجام دئیے

اطہر وحید نے ایس ایس پی ڈسپلن، ایس ایس پی ایڈمن، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب اور اسلام آباد بھی فرائض سرانجام دئیے

اطہر وحید بطور ڈی آئی جی آئی پٹرولنگ اینڈ ہائی ویز پولیس فرائض سرانجام دے رہے تھے

ڈی آئی جی اطہر وحید کا شمار انتہائی پروفیشنل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button