اہم خبریںپنجاب پولیس

وزیراعلی مریم نواز اور سابقہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تصویروں پر کالا سپرے کر دیا

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *

یو سی (1) میں وزیراعلی مریم نواز اور سابقہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تصویروں پر کالا سپرے کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق
این اے 117 عبدالعلیم خان پی پی 145 سمیع اللہ خان ایم پی اے کے علاقہ یو سی ون نین سکھ میں وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے ترقیاتی فنڈ جاری کیا گیا.
جس کی نگرانی کے لیے افسران اور مقامی قیادت کے لیے علاقے میں دو کیمپ قائم کیے گئے.

جن پر وزیراعلی مریم نواز اور سابقہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تصویر اویزاں تھی۔

گزشتہ رات دو نامعلوم نوجوانوں نے رات ایک بجے کے قریب دونوں کیمپوں کی تصویروں پر کالا سپرے کر کے فرار ہو گئے.

صبح پورے علاقے میں یہ خبر اگ کی طرح پھیل گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 2023 کے الیکشن میں بھی نین سکھ کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے بینرز اور پوسٹر بھی اتار دیے گئے تھے۔
مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے بہت کوشش کی کہ ایسے افراد کی تلاش کی جائے جو نوجوان بچوں کو نفرت اور ایسے شرمناک کام کرنے پر اکسا رہے ہیں۔

مگر ان کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button