پنجاب پولیس

سات سالہ بچہ ارسلان تلاش کرکےوالدین کے حوالے،قاضی علی رضا کی ایس ایچ او موچی گیٹ ملک طیب اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *
موچی گیٹ پولیس کی بروقت کاروائی سات سالہ بچہ تلاش کر کے والدین کے حوالے ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی ایس ایچ او موچی گیٹ ملک طیب اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک فیملی شاہ عالم مارکیٹ میں شاپنگ کرنے ائی فیملی کا سات سالہ بچہ ارسلان عرف ٹی ٹی رش کی وجہ سے لاپتہ ہو گیا والدین نے بہت کوشش کی مگر بچہ نہ مل سکا جس پر انہوں نے موچی گیٹ پولیس کو اطلاع کی کہ ہمارا سات سالہ بچہ ارسلان لاپتہ ہو گیا ہے .
جس پر ایس ایچ او موچی گیٹ ملک طیب اعوان نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی 10 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ارسلان عرف ٹی ٹی کو دربار کے قریب سے تلاش کر لیا گیا.
بچے کو فوری طور پر والدین کے حوالے کیا گیا جس پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پنجاب پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا.
بچے کی تلاش پر ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے ایس ایچ او ملک طیب اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button