
لاہور: (سپرسیون نیوز) پنجاب ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل تیار کر لیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیر کو پیش ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی منظوری بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ روپے ہوگی۔ پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ہو جائے گئی۔ صوبائی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 10 لاکھ روپے جبکہ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نئے سال کے شروع ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ پیر کو پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
اراکین کی تنخواہوں کے اضافہ کا بل پیر کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا۔ اب رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہانہ ہے۔



