اچھرہ میں پتنگ کی ڈور (خبرجعلی نکلی)

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
اچھرہ میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر کا معاملہ
نوجوان کھمبے سے لٹکی باریک تار سے زخمی ہوا۔ ترجمان لاہور پولیس
متعلقہ پولیس نے فوری رسپانس دیا، موقع اور آس پاس کو مکمل چیک کیا گیا۔ترجمان لاہور پولیس
متاثرہ نوجوان کو معمولی زخم آئے، فوری ہسپتال پہنچا کر طبی امداد دی گئی۔ترجمان لاہور پولیس
پتنگ کی ڈور نہ ہونے اور اتفاقی حادثہ کے باعث نوجوان نے مزید کاروائی سے انکار کیا۔ ترجمان لاہور پولیس
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑنے واقعہ کا فوری نوٹس لیا۔ ترجمان لاہور پولیس
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے احتیاطا علاقہ میں نگرانی مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس
پتنگ بازی پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ
کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہونے کی صورت متعلقہ پولیس کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ





