شہریوں کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
لاہور پولیس کی ہر تحصیل میں جمعہ نماز کے بعد کھلی کچہریاں
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی جامع مسجد سید مبارک علی شاہ چھمرو پور رائیونڈ میں کھلی کچہری
ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے،موقع پر احکامات جاری کئے
شہریوں ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے بھی اپنے علاقوں کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں
لاہور پولیس افسران ہر جمعہ ایک سو سے زائد مساجد کی کھلی کچہریوں میں موجود ہوتے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز
کوشش ہے عوام کے مسائل سننے کے لیے پولیس ان کی دہلیز پر دستیاب ہو، ڈی آئی جی آپریشنز
مساجد میں کھلی کچہریوں سے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے، محمد فیصل کامران
مسجد میں بیٹھ کر انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لیے کام کرنا سعادت سے کم نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
جرائم کے خاتمے کے لیے جرم کا رپورٹ ہونا لازم ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
شہریوں کے درمیان بیٹھنے کا مقصد ان کے تمام خوف دور کرنا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
مجھ سمیت میرا ہر سپاہی شہریوں کی حفاظت اور مدد کے لیے ہر وقت حاضرہے، ڈی آئی جی آپریشنز
شہری کھلی کچہری میں اپنی ہر تکلیف بلا خوف و خطر بیان کر سکتے ہیں، فیصل کامران
شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں شہری میرے دفتر آ سکتے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز







