اہم خبریںپاکستان

کون ہوگا نیا چیف جسٹس؟

اسلام آباد:(سپرسیون نیوز) سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گئے ہیں جو کہ پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے یہ اقدام وزارت قانون کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام فراہم کرنے کا کہا گیا تھا تاکہ نئے چیف جسٹس کا انتخاب کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام نئے چیف جسٹس کے طور پر زیر غور ہیں۔

سپریم کورٹ میں اس وقت جسٹس منصور علی شاہ سینئر ترین جج ہیں، جبکہ ان کے بعد جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ان تینوں ناموں کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ آئینی طریقہ کار کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ تقرری پاکستان کی 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد کی جا رہی ہے، جس کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے۔

اس ترمیم کے مطابق، چیف جسٹس کی تقرری اب پارلیمانی کمیٹی کی مشاورت سے کی جائے گی، جس کا اجلاس جلد منعقد ہونے والا ہے۔

موجودہ چیف جسٹس، قاضی فائز عیسیٰ، جلد ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے چیف جسٹس کا انتخاب ضروری ہو گا تاکہ سپریم کورٹ کی کارکردگی میں کوئی خلل نہ آئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس وقت چیمبر میں بیٹھ کر اہم فیصلے لکھنے میں مصروف ہیں اور وہ ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے عدالتی امور کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نئے چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع ہے، اور اس کے نتیجے میں نئے چیف جسٹس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button