شوبز

بہو رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی کے وقت سسر مکیش امبانی رو پڑے، ویڈیو وائرل

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ارب پتی تاجر مکیش امبانی اپنی بہو رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی پر رو پڑے جس کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کانسرٹ بھی شامل تھے۔

امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔

اننت امبانی نے اپنی شادی پر شاہ رخ اور رنویر سمیت ہر دوست کو 2، 2 کروڑ مالیت کے کیا تحفے دیے؟

اب اننت امبانی سے شادی کے بعد رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دلہن سے زیادہ اس کے سسر مکیش امبانی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رخصتی کے وقت جہاں دلہن جذباتی ہے وہیں ارب پتی تاجر بھی رو پڑے اور انہوں نے اپنے آنسو صاف کیے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین نے مکیش امبانی کو حساس انسان قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button