شوبز

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی

حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی ندا جنید، ایس ایچ او گزری اور دیگر افسران شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی اداکارہ کی موت کی وجوہات کا تعین کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر کیس میں پیش رفت سے متعلق افسران بالا کو مطلع کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم ایس ایس پی ساوتھ کو جوابدہ ہوگی۔

یہ کمیٹی واقعے سے متعلق اب تک سامنے آنے والے شواہد کا جائزہ لے کر اداکارہ کی موت کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

اس سے قبل پولیس نے اداکارہ کے زیرِ استعمال الیکٹرانک گیجٹس جن میں تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ شامل ہیں، کو کھول کر ان سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان تمام ڈیوائسز کے پاسورڈز اداکارہ کی ذاتی ڈائری میں تحریر تھے، جن کی مدد سے گیجٹس کو کھولا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کیس سے متعلق 2 افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 2 افراد کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اداکارہ جِم جاتی تھیں اور بیوٹیشن سے بھی ان کا باقاعدہ رابطہ تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے اداکارہ کے جِم ٹرینر سمیت دیگر متعلقہ افراد سے بھی معاونت لی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button