اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی اولاہور کی زیر ِصدارت اقبال ٹاؤن اورصدرڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر

سی سی پی اولاہور کی زیر ِصدارت اقبال ٹاؤن اورصدرڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
دونوں ڈویژنز کی کارکردگی، لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور میں پیش رفت کاجائزہ
سی سی پی او لاہورکا آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے منشیا ت اسمگلنگ میں ملوث جورڈن گینگ پکڑنے پر اطمینان کا اظہار،کامیاب کریک ڈاؤن پر سراہا
بلال صدیق کمیانہ کا صوبائی دارالحکومت سے منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار
پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اوردلجمعی سے ادا کریں، عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔سی سی پی او لاہور
پولیس نوکری نہیں، عوامی خدمت پر مبنی لائف سٹائل ہے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور07مئی: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اقبال ٹاؤن اورصدرڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی، لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے منشیا ت اسمگلنگ میں ملوث جورڈن گینگ پکڑنے پر اطمینان کا اظہارکیااورکامیاب کریک ڈاؤن پرمتعلقہ افسران کو سراہا۔سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارالحکومت سے منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چوروں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے۔
سی سی پی او لاہورنے سپروائزری افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اوردلجمعی سے ادا کرنے اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی بھی تاکید کی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کی ملازمت نوکری نہیں بلکہ عوامی خدمت پر مبنی لائف سٹائل ہے۔انہوں نے اے ایس پیز کوخود ریڈز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔انہوں نے کہاکہ افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ محکمہ پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھے۔
ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران،ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن) بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button