شوبز

ناشتے پر ملاقات، 5 منٹ میں ہی راگھو سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا: پرینیتی چوپڑا

کاشف بٹ
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کے فیصلے پر لب کشائی کی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی راگھو چڈھا سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وہ راگھو چڈھا سے پہلی بار لندن میں کسی تقریب میں ملی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر وہ کسی سے بھی ملتی ہیں تو ‘ہیلو’ بول کر آگے بڑھ جاتی ہیں لیکن راگھو سے ملنے کے بعد انہوں نے اگلے روز ناشتے کا منصوبہ بنایا اور دونوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ناشتہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں
پرینیتی چوپڑا کا فلم چمکیلا میں 15 گانے گانے کا انکشاف
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں
پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات طلسماتی تھی: راگھو چڈھا
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ راگھو کون ہے، کیا کرتا ہے لیکن ملاقات کے بعد انہوں نے راگھو چڈھا کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ ملاقات کے وقت میں نے 5 منٹ میں ہی شادی کا فیصلہ کر لیا تھا اور میں دل میں خیال کر رہی تھی کہ میں اسی انسان سے شادی کرنے والی ہوں۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی گزشتہ سال24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوئی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button