کھیل

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نیویارک میں اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

نیو یارک: ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

نیویارک کے نساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 جون کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ شیڈول ہے۔

آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے قریب ہیں جب کہ نارتھ اور ساؤتھ اینڈز پر پریمیئم ہاسپٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے، اسٹیڈیم میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی
ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈےکی منظوری
اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہوگا۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے تعمیراتی کام منصوبے کے مطابق چل رہا ہے، نساو کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن شروع ہونے میں 2 ماہ سے بھی کم وقت ہے۔

شائقین اب بھی ورلڈکپ کے میچز کی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں، جمعرات کو ہر میچ کے مزید محدود ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button