کھیل
چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی ڈیزائن پیش


آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل 3 اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی کو پیش کر دیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپیئز ٹرافی سے قبل 3 اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کیے ہو ئے ہیں، اس سلسلے میں بورڈز کی میٹنگز کا آغاز ہو چکا ہے۔
نیسپاک حکام نے ایک میٹنگ میں چیئرمین محسن نقوی کو منصوبوں کی بریفنگ دی اور تین اسٹیڈیمز ( نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم )کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن پیش کیے۔



