صحت

ملک میں دو روز کے دوران پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

رواں سال پاکستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے—فوٹو: فائل
رواں سال پاکستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے—فوٹو: فائل 

ملک میں دو روز کے دوران پولیو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔

چمن سے تعلق رکھنے والے سوا چار سال کے بچے کے پولیو وائرس سے معذور ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سال کے بچے کے پولیو وائرس سے معذور ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ 

رواں سال پاکستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button