پنجاب پولیس

گداگروں کے ہیڈ لیس کے خلاف سخت کاروئی

اہور پولیس ماہ صیام میں پیشہ ورگداگروں کے خلاف سرگرم
رواں سال گداگری کے453مقدمات درج،452ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس
گداگروں کے ہینڈ لرز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔سی سی پی او لاہور
شہری گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور15مارچ:…لاہور پولیس ماہ صیام میں پیشہ ورگداگروں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔اس ضمن میں رواں سال ابتک گداگری کے453مقدمات درج،452ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری ایک میں کہی۔ترجمان کے مطابق گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں میں 438مرداور12خواتین شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں گداگری کے116مقدمات،کینٹ میں 34، سول لائنز میں 76، صدر میں 96، اقبال ٹاؤن میں 51جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 80مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورپولیس گداگروں کے ہینڈ لرز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے، اس مہم میں ٹریفک وارڈنز کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز، چوکوں اوراہم شاہراؤں پرگداگروں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گداگروں اور ا نکے ٹھیکیداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے- اس حوالے سے عوام گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button