ایک ماہ کی قلیل مدت میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 09 گینگز کے127ممبران کو گرفتار.ایس ایس پی، سی سی ڈی لاہور آفتاب احمد پھلروان

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )
ایس ایس پی، سی سی ڈی لاہور آفتاب احمد پھلروان نے لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ڈی لاہور نےایک ماہ کی قلیل مدت میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 09 گینگز کے127ممبران کو گرفتار کر کے 15کروڑ87 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کی وہیکلز برآمد کیں۔ ایس ایس پی آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کی قیادت میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مختصر عرصے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور گذشتہ1ماہ میں 20 کاریں،953 موٹرسائیکلز اور 38 دیگر وہیکلز برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کردی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ
سی سی ڈی نے گرفتار ملزمان کے خلاف 1038مقدمات ٹریس کرکے چالان عدالت میں جمع کروائے ہیں اور 12 خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ سی سی ڈی لاہور نے گذشتہ1ماہ میں 126 اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کیے ہیں اور ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں متعدد پسٹلز درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ سی سی ڈی کی مسلسل محنت سے سال 2024ء کے اسی ماہ کی نسبت 2025ء میں کرائم میں واضح کمی آئی ہے اسکی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں کر رہا ہے کیونکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





