کھیل

جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ اپنے نام کرلیا

جاپان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

فائنل کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ پاکستان کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔ ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟

پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button