سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ سے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کی ملاقاتسی سی پی او لاہور نے سہیل حسین کاظمی کو غازی میڈل سے نوازا



سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ سے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کی ملاقات
سی سی پی او لاہور نے سہیل حسین کاظمی کو غازی میڈل سے نوازا
سہیل حسین کاظمی نے ثابت قدمی اور فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے۔ سی سی پی او لاہور
لاہور:16مارچ:……کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ سے ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی نے ملاقات کی۔سی سی پی او لاہور نے سہیل حسین کاظمی کو غازی میڈل سے نوازا۔سہیل حسین کاظمی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔قانون شکن عناصرکے خلاف کارروائی میں ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈی ایس پی سہیل حسین کاظمی نے ثابت قدمی اور فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف آپریشنز میں زخمی ہونے والے غازی افسران واہلکارمحکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔سی سی پی اور لاہورنے کہا کہ ان بہادر سپوتوں کے بہترین علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس کے شہداء کے ورثا اورغازیوں کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭



