پنجاب پولیس

سی سی پی او لاہور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد، شہید ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی کی نماز جنازہ میں شرکت

سی سی پی او لاہور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد، شہید ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی کی نماز جنازہ میں شرکت
ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی نے شر پسند عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا
سی سی پی او لاہور نے ہیڈ کانسٹیبل غضنفرعلی کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی،شہید کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی
شہید ہیڈ کانسٹیبل غضنفرعلی کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔سی سی پی او لاہور
محکمہ پولیس شہید ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کو یقینی بنائے گا۔ بلال صدیق کمیانہ
لاہور یکم اپریل: سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی نے شر پسند عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیاتھا۔ ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر،ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا، ایس پی (ہیڈ کوارٹرز) عبداللہ لک، ایس پی (سکیورٹی) عبدالوہاب اور سینئرافسران نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سی سی پی او نے ہیڈ کانسٹیبل غضنفرعلی کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پرہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی کے اہل خانہ میں اہلیہ اورپانچ بچے شامل ہیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور دیگرپولیس افسران نے شہید ہیڈکانسٹیبل غضنفرعلی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی فرض شناسی کو سراہا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل غضنفرعلی کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید غضنفرعلی لاہور پولیس کا قیمتی سرمایہ اور بہادری و فرض شناسی کی روشن مثال ہیں۔ لاہور پولیس شہیدغضنفر علی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ شہید غضنفر علی کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
٭٭٭٭

Related Articles

Back to top button