اہم خبریں

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل

لاہور(سجاد علی بھنڈر)سے
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل

ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر شاہدرہ ڈسٹری بیوٹری کینال کا دورہ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر راوی، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 حکام ہمراہ

اسسٹنٹ کمشنر راوی، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 حکام نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی

دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، جسڑ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، بریفنگ

ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا دریائے راوی میں داخل ہونے کا امکان، بریفنگ

کرول وار، اراضی جنجوعہ، جیا موسیٰ سمیت 10 مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے، بریفنگ

ممکنہ سیلاب کی گزرگاہوں میں پرانا شاہدرہ پل، نیا شاہدرہ پل اور سگیاں پل شامل ہیں، بریفنگ

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ٹیمیں تیار رہیں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر راوی کو خطرے کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے انخلاء یقینی بنانے کا حکم

سیلابی ایمرجنسی کیلئے ڈی سی لاہور کنٹرول روم الرٹ، شہری 03070002345 پر رابطہ کر سکتے ہیں

تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور مکمل تیاریاں یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت

دریائے راوی کے کنارے مقیم شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، ضلعی انتظامیہ

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا

متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں خوراک، طبی امداد اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا

یہ ایک قدرتی آفت ہے، ہم سب کو مل کر سمجھداری سے اس کا مقابلہ کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا

دریائے راوی کے اطراف میں مشینری اور عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائی جائے، سید موسیٰ رضا

حفاظتی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا

عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا
******************

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button