کھیل

پی ایس ایل: کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو جیت کیلئے 178 رن کا ہدف دے دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز  نےلاہور قلندرز کو  جیت کے لیے 178 رن کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 177 رن بنائے۔

قلندرز  کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔

شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اور  سکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ  رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور  بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

One Comment

Umer کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button