اہم خبریںسیاست

وزیراعظم نے گھر جا کر آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچے اور آصف زرداری سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے  آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے صدارتی الیکشن میں حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا شکریہ اد کیا۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے اور وہ دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بھی بن گئے۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button