اہم خبریںسیاست

زرداری کا صدر بننا جمہوریت، ملک کیلئے اچھا ثابت ہوگا: راجہ پرویز اشرف

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا صدر مملکت بننا جمہوریت اور ملک کے لئے اچھا ثابت ہوگا۔قومی اسمبلی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ گھٹن کی فضا ختم ہوگی، نواز شریف آج آصف زرداری کو ووٹ ڈالیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین صدر دوسری بار منتخب ہونے جا رہا ہے، ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کیلئے آصف زرداری جیسی سوچ کا صدر ہونا ضروری ہے۔حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی صدارت میں ملک میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ کھولا، بلوچستان کو قومی دھارے میں لے کر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button