سی سی ڈی پولیس مقابلہ/ 30 روپے کیلئے 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب
لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )
سی سی ڈی لاہور سے پولیس مقابلے میں 30 روپے کیلئے 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے دو مرکزی ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں 30 روپے کی معمولی رقم کیلئے تشدد کر کے دو سگے بھائیوں واجد اور راشد کو قتل کردیا تھا۔ سی سی ڈی چوہنگ نے گزشتہ روز مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو گرفتار کرلیا تھا اور ان سےحاصل شدہ معلومات کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے ۔ اسی سلسلے میں سی سی ڈی چوہنگ نے گزشتہ رات گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مارا مگر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کیلئے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس پارٹی نے سیلف ڈیفنس میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سی سی ڈی ٹیم نے دیکھا کہ دو افراد کے قتل میں ملوث دونوں مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد ہلاک ہو چکے تھے اور ملزمان کے ساتھی پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو چکے تھے۔ سی سی ڈی نے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے سی سی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سی سی ڈی کی کاروائیاں جاری رہیں گی اور بہت جلد تمام مفرور ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ ###




