اہم خبریںپنجاب پولیس

ہنجر وال ؛8سالہ بچے علی مراد کو اغواء کر کے شدید زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )

ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس کی بروقت کارروائی، جناح ہسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل،

8سالہ بچے علی مراد کو اغواء کر کے شدید زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،

چند گھنٹے قبل انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی

اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم ہسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی گئی، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن

سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغواء کرنیوالے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ایس پی سدرہ خان

ملزم نے بچے کو خالی پلاٹ میں لے جا کر سر میں اینٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا،

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا

ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button