پاک پتن کے فرید کوٹ چوکی اِنچارج اسسٹنٹ سب اِنسپکٹر کا نفری کے ہمراہ خاتون تشدد

پاکپتن بیورو چیف سپر سیون نیوز(محمد ندیم،ایچ ڈی محمد طارق چوہان)
پاکپتن پہلے وردی پھر تھانے بدلے لیکن پنجاب پولیس کا رویہ نہ بدلا، پاک پتن کے فرید کوٹ چوکی اِنچارج اسسٹنٹ سب اِنسپکٹر کا نفری کے ہمراہ خاتون تشدد، مارپیٹ کی ویڈیو منظرِعام پر آگئ ویڈیو وائرل
*پاکپتن کے نواحی گاؤں 39 ایس پی میں پولیس کا خاتون پر تشدد، پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر خاتون کو لاتوں مُکوں سے تشدد کا نِشانہ بناتا رہا، پولیس خاتون کو گسیٹتی رہی مارپیٹ کرتی رہی، پولیس نے گھر میں گُھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر خالی نہ کرنے پر پولیس کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالم گلوچ، چند روز قبل شوہر نے خاتون کو طلاق دے دی تھی، خاتون کا کہنا ہے کہ بچوں کی کفالت شوہر کی ذمہ داری ہے گھر چھوڑ کر کہاں جاؤں، گھر سے نِکلوانے کے لیے سُسرال نے پولیس سے تشدد کروایا، شوہر نے گھر پر قبضہ کی ایف آئی آر درج کروا رکھی ہے




