موچی گیٹ پولیس کی بروقت کاروائی زہریلی شراب اور ناجائز اسلحہ برامد دو ملزمان گرفتار


لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *
موچی گیٹ پولیس کی بروقت کاروائی زہریلی شراب اور ناجائز اسلحہ برامد دو ملزمان گرفتار علاقے میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی ایس ایچ او ملک طیب اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش.
تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سے موچی گیٹ پولیس نے پورے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا ہوا ہے جرائم پیشہ افراد کے لیے موچی گیٹ کے علاقے کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے ایس ایچ او موچی گیٹ ملک طیب اعوان کو اطلاع ملی کہ لوہاری گیٹ کی طرف سے ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا ہے جو کسی تاجر یا کسی بیپاری کے ساتھ واردات کر سکتا ہے اور دوسری اطلاع ملی زہریلی دیسی شراب 25 دسمبر کے حوالے سے بھی فروخت کرنے کے لیے سرکل روڈ نزد باغ والی مسجد کے قریب ایک شخص موجود ہے جس پر ایس ایچ او موچی گیٹ نے دو ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کہ محمد شاہد سے ناجائز اسلحہ اور دیسی دلیلی شراب محمد جاوید سے برامد کر کے تفتیش شروع کر دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے موچی گیٹ کو جرائم پیشہ افراد کے لیے نو گو ایریا بنانے پر اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او ملک طیب عوان طیب اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی



