لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباءوطالبات کا آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹرز ٹاؤن شپ کا مطالعاتی دورہ

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر ) *
ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور، ایس پی ایڈمن عمران کرامت بخاری،ایس پی (AVLS) رانا زاہد حسین نے طلباء و طالبات کو بریفنگ دی
*طلباءو طالبات میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات شامل
*طلباء و طالبات نے ہیڈ کوارٹرز آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا
*انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور
*آرگنائزڈکرائم یونٹ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، عمران کشور
*منظم جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، ڈی آئی جی (OCU)
*تعلیمی اداروں میں منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے آپ کا تعاون ضروری ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھ سکیں، ڈی آئی جی او سی یو
*انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، عمران کشور
*ایسی سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل اور محکمہ پولیس کے درمیان پر اعتماد فضا قائم کرنا ہے،ایس پی عمران کرامت بخاری




